#### Apple کی ایک سالہ محدود وارنٹی کا خلاصہ Apple اصل خوردہ خریداری کی تاریخ سے ایک سال تک ساتھ آنے والے ہارڈویئر پروڈکٹ اور لوازمات میں مواد اور کاریگری کے نقائص کے حوالے سے ضمانت فراہم کرتا ہے۔ Apple نہ تو عام ٹوٹ پھوٹ اور نہ ہی کسی حادثے یا غلط طریقے سے استعمال کے نیتجے میں ہونے والے نقصان کے حوالے سے ضمانت دیتا ہے۔ سروس حاصل کرنے کے لیے، Apple کو کال کریں یا Apple Store پر یا Apple کی طرف سے منظور شدہ سروس فراہم کنندہ کے پاس جائیں، دستیاب سروس کے اختیارات اس ملک پر منحصر ہیں جہاں سروس کی درخواست کی گئی ہے اور یہ فروخت کے اصل ملک تک محدود ہو سکتے ہیں۔ لوکیشن کے لحاظ سے کال چارج اور بین الاقوامی شپنگ چارج لاگو ہو سکتے ہیں۔ [apple.com/legal/warranty](https://www.apple.com/legal/warranty/) اور [support.apple.com/en-in](https://support.apple.com) پر دستیاب سروس حاصل کرنے کے بارے میں مکمل شرائط اور تفصیلی معلومات کے تابع، اگر آپ اس وارنٹی کے تحت درست دعویٰ جمع کرتے ہیں تو Apple اپنی صوابدید کے مطابق آپ کے ہارڈ ویئر ڈیوائس کی مرمت کرے گا، اسے تبدیل کرے گا یا رقم واپس کرے گا۔ وارنٹی کے فوائد مقامی صارفین کے قوانین کے تحت فراہم کردہ حقوق کے علاوہ ہیں۔ اس وارنٹی کے تحت دعوی کرتے وقت آپ کو خریداری کی تفصیلات کا ثبوت پیش کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ 011626-1 WAR-UU